بجلی کانیاجھٹکا لگنےکو تیار

0
49

ہاٹ لائن نیوز : بجلی کی قیمت میں مزیددو2 روپےاور 94 پیسے فی یونٹ اضافہ کا امکان ہے ، قیمت میں نئےاضافے سے صارفین پر ایک ماہ میں 20 ارب روپےسےزائد کابوجھ پڑےگا۔

پاور ڈویژن ذرائع نے بتایا ہے کہ کم لاگت گیس سے چلنے والے 22 پاور پلانٹس مارچ میں بند ہوگئےتھے، گزشتہ ماہ قدرتی گیس سے چلنے والے 13 پلانٹس بند ہوگئے، درآمدی آر ایل این جی سے چلنے والے 9 پلانٹس بند ہوئے۔

گزشتہ ماہ فرنس آئل سے بھی بجلی پیدا کی گئی، جبکہ ایران سے مہنگی ترین بجلی 30 روپے 37 پیسے فی یونٹ درآمد کی گئی۔

Leave a reply