سانحہ 9 مئی کیسز پر سماعت سے معذرت

0
69

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ سمیت دیگر کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی ۔

دو رکنی بنچ نے جناح ہاؤس حملہ کیس کے ملزمان کی درخواستوں پر سماعت سے معزرت کرلی ۔

جسٹس علی ضیاء باجوہ نے ذاتی وجوہات کی بنا پر درخواستوں پر سماعت سے معذرت کی ۔

بنچ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ بنچ کے رکن جسٹس علی ضیاء باجوہ جناح ہاؤس حملہ کیس کی درخواستیں نہیں سننا چاہتے، دو رکنی بنچ نے عالیہ حمزہ سمیت دیگر کی درخواستیں چیف جسٹس کو بھجوا دیں ، جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے عالیہ حمزہ سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی ، درخواست گزاروں نے ضمانت بعد از گرفتاری کیلئے رجوع کر رکھا ہے ۔

Leave a reply