انسانی حقوق کی آڑ میں بدامنی پھیلانے والے عناصر کون ؟

0
32

ہاٹ لائن نیوز : وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر کا دوران کانفرنس کہناہے کہ میں اس کانفرنس کو آرگنائزر کرانے پر عاصمہ جہانگیر کی بیٹی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، عاصمہ جہانگیر ایک توانا آواز تھی ، عاصمہ جہانگیر کی کاوشیں سب کے سامنے عیاں ہیں، انسانی بنیادی حقوق کوپورے کرنے کے لیے گورنمنٹ انتہائی سنجیدگی سے عمل پیرا ہے، گورنمنٹ کی کوشش ہے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر بنیادی حقوق کو مد نظر رکھے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اندورن ملک دہشت گردی سے گورنمنٹ مقابلہ کر رہی ہے،وزیراعظم شہبازشریف نے خصوصی طور پر منسٹری ہیومن رائٹس کو انسانی حقوق سے متعلق اہم کارہائے نمایاں سرانجام دینے سے متعلق کہا ہے، کچھ عناصر انسانی حقوق کی آڑ میں ملک میں بدامنی بھی پھلاتے ہیں ، ہر کسی کا حق ہے کہ وہ تنقید برائے اصلاح کر سکے،جمہوریت بھی ہر ایک کو آواز بلند کرنے کا حق دیتی ہے۔

Leave a reply