ہنی مون کے لیے ایودھیا کیوں گئے ، لڑائی عدالت میں پہنچ گئی

0
36

ہاٹ لائن نیوز : بھوپال، بھارت میں، ایک نوبیاہتا جوڑا ہنی مون کے معاملے پر طلاق کے دہانے پر ہے۔ نوبیاہتا جوڑے کا تعلق وسطی بھارتی ریاست مدھیہ پردیش سے ہے۔ دولہے نے اپنا ہنی مون گوا میں گزارنے کا وعدہ کیا تھا لیکن وہ دلہن کو ایودھیا لے گیا اور رام مندر میں پوجا کی۔

بھوپال کی فیملی کورٹ میں دائر طلاق کے مقدمے میں دلہن نے موقف اختیار کیا ہے کہ دولہے نے اس کے اعتماد کی خلاف ورزی کی ہے۔ اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ شادی کے بعد سے اب تک شوہر اپنے خاندان کی مرضی اور خوشی کو ترجیح دیتا رہا ہے۔

شادی اگست میں ہوئی تھی۔ دولہا کا تعلق انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے سے ہے۔ اس نے شادی سے پہلے وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنا ہنی مون گوا میں گزاریں گے۔

دولہا کا کہنا ہے کہ وہ ہنی مون کے لیے ایودھیا گیا اور رام مندر میں پوجا کی کیونکہ اس کے والدین اور خاندان کے بزرگ ایسا چاہتے تھے۔

ایودھیا جاتے ہوئے بھی میاں بیوی میں جھگڑا ہوا اور واپسی پر بیوی نے طلاق کا دعویٰ دائر کر دیا۔

فیملی کورٹ کے حکم پر دونوں اس وقت کونسلنگ کے مرحلے سے گزر رہے ہیں تاکہ کسی طرح معاملات کو سیدھا کیا جا سکے اور وہ ایک دوسرے کو قبول کر لیں۔

Leave a reply