نوجوان نےپورے خاندان کوآگ سےبچالیا

0
100

ہاٹ لائن نیوز: ایک سعودی شہری کی پورے خاندان کو آگ میں جلنے سے بچانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں وہ لمحہ دکھایا گیا جب ایک نوجوان سعودی شخص نے ایک گھر میں لگنے والی آگ سے پورے خاندان کو بچایا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان دروازے کو اپنے پاؤں سے مارتا ہے جب تک کہ یہ کھل نہیں جاتا، کیونکہ دھوئیں نے پوری جگہ کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا تھا اور آگ نے کمرے میں موجود فرنیچر کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

جس کے بعد آگ کے شعلوں نے بچوں سمیت اہل خانہ کو گھیرے میں لے لیا اور دروازہ مکمل طور پر بند تھا ، سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر بتایا گیا ہے کہ خاندان کو بچانے والا نوجوان شدید زخمی ہے جس کو ہسپتال لے جایا گیاہے ۔

 

 

Leave a reply