وکلاء برادری آمنےسامنےآگئی

0
58

ہاٹ لائن نیوز : لاہور بار کے عہدیداروں نے سول اور فیملی کورٹس کو تالے لگائے جبکہ مقامی وکلاء نے ماڈل ٹاؤن سول اور فیملی کورٹس کے تالے کھول دیئے۔

ماڈل ٹاؤن کچہری کے مقامی وکلاء نے لاہور بار کیخلاف نعرے بازی کی ، مقامی وکلاء نے لاہور بار کے عہدیداروں کو بھاگنے پر مجبور کر دیا ، وکلا کا کہنا ہے کہ ماڈل ٹاؤن کورٹس میں اپنی آزاد انڈیپینڈنٹ بار قائم کریں گے ۔

وکلاء کا کہنا ہے کہ تحصیل کی سطح پر الگ بار ہونی چاہے ، ہم نے پنجاب بار کونسل میں ماڈل ٹاؤن کچہری کو انڈیپینڈنٹ بار قرار دینے کی درخواست داہر کر دی ہے ، ہم ماڈل ٹاؤن کورٹس کی تالہ بندی کی اجازت نہیں دینگے ۔

ماڈل ٹاؤن کچہری کے وکلاء نے لاہور بار کی تالہ بندی کی کال مسترد کر دی ، لاہور بار نے ماڈل ٹاؤن کچہری میں سول اور فیملی کورٹ کے قیام کیخلاف احتجاج کی کال دی تھی ۔

ماڈل ٹاؤن کچہری میں ججز نے دوبارہ کام کرنا شروع کر دیاہے ، مقامی وکلاء نے ماڈل ٹاؤن کچہری کے سول اور فیملی کورٹ ججز سے اظہار یک جہتی کا اظہار کیا ، انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کورٹس کے وکلاء لاہور بار کا راستہ روکیں گے ، ماڈل ٹاؤن کی وکلاء اور سائلین سول اور فیملی کورٹ کی سہولت سے خوش ہیں ۔

Leave a reply