سندھ میں امتحانات ؛ دفعہ 144 نافذ

0
31

ہاٹ لائن نیوز : میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے دوران سندھ میں دفعہ 144نافذکردی گئی ۔

جامعات کے وزیر محمد علی کا کہنا ہے کہ امتحانی سنٹرز میں غیرمتعلقہ افرادکےداخلے پر پابندی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ امتحانی مراکز کے باہر اور اندر اسلحہ لے جانے پر پابندی ہوگی۔

محمد علی ملکانی نے مزید کہاہےکہ فوٹو اسٹیٹ کاپی کےآؤٹ لیٹس کےاستعمال اور طلباء کے موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ متعلقہ اضلاع کے ایس ایس پیز سخت حفاظتی انتظامات کر رہے ہیں۔

Leave a reply