آبادی کے لیے خطرہ بننے والی چٹان کو توڑ دیا گیا

0
37

ہاٹ لائن نیوز : مری کے علاقے علیوٹ نکرہ میں آبادی کے لیے خطرہ بننے والی چٹان کو فوج کے اسپیشل یونٹ ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ نے بلاسٹ کرکے توڑ دیا۔

ملکہ کوہسار مری میں حالیہ بارشوں کے باعث مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس میں علیوٹ نکرہ کے مقام پر پہاڑ کی چوٹی پر 35 ٹن وزنی چٹان اپنی جگہ سے ہٹ گئی۔

آپریشن کے دوران چٹان کے نیچے کی آبادی کو خالی کرایا گیا اور سری نگر روڈ کو بھی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

Leave a reply