حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی

0
33

ہاٹ لائن نیوز : وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے ، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کیمطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔

وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 42 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

حالیہ کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 288 روپے 49 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 281 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 74 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہےجب کہ قیمتوں میں کمی کا اطلاق رات 12 بجے سے کردیا گیا ہے جو 15 مئی تک نافذ العمل رہے گا۔

Leave a reply