پی ٹی آئی کے رہنما کا فیصلہ محفوظ

0
79

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں این اے 128 سے تحریک انصاف کے امیدوار سلمان اکرم راجہ کی خود کو آزاد امیدوار قرار دینے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔

دورکنی بنچ ںے درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

وکیل الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی ائی کے انٹرا پارٹی الیکشن مسترد کر دیے ، سپریم کورٹ نے بھی پی ٹی آئی کی پزیرائی نہ کی ، اس وقت تحریک انصاف کا کوئی چیرمین نہیں ہے ، پی ٹی آئی کا چیئرمین کے بغیر کوئی وجود نہیں ہے ۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ برسٹر گوہر نے پارٹی سربراہ کے طور پر انکو پارٹی ٹکٹ جاری کیا ۔

بنچ کے روبرو سلیمان اکرم راجہ کےوکیل سمیرکھوسہ نے دلائل دئیے ۔

Leave a reply