صحتمند طرز زندگی طویل زندگی کا باعث

0
35

پہلی بار یہ دریافت ہوا ہے کہ لمبی عمر کے لیے جینز سے زیادہ صحت مند طرز زندگی ضروری ہے۔

درحقیقت، صحتمند طرز زندگی 60 فیصد سے زیادہ منفی جینیاتی اثرات کو ختم کر کے لمبی عمر کا حصول ممکن بنا سکتا ہے۔

جریدے BMJ میں شائع ہونے والی اپنی نوعیت کی پہلی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ کچھ لوگ جینیاتی طور پر کم عمر کا شکار ہوتے ہیں، جب کہ طرز زندگی کے عوامل جیسے تمباکو نوشی، شراب نوشی، خوراک ، جسمانی سرگرمیاں اس میں کردار ادا کرتی ہیں۔ زندگی کی مدت پر بھی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

اس تحقیق میں 3 لاکھ 53 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔ ان افراد کی صحت کا 13 سال تک جائزہ لیا گیا، اس دوران 24 ہزار سے زائد اموات ہوئیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ جینیاتی خطرہ جلد موت کے امکانات کو 21 فیصد تک بڑھا دیتا ہے۔ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ قدرتی ماحول میں ورزش ذیابیطس سمیت کئی دائمی بیماریوں سے بچاتی ہے۔

محققین نے پایا کہ صحت مند طرز زندگی جینز کی وجہ سے ہونے والے خطرے کو 62 فیصد تک کم کر سکتا ہے۔

Leave a reply