کپتان کے خلاف کیس کا مقصد کیا ؟

0
83

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پھر کہا ہے کہ ڈونلڈ لو اور باجوہ نے مل کر انکی حکومت گرائی، یہ ملک کیخلاف سازش تھی۔

اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کے خلاف سزائے موت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے جس کا مقصد انہیں سزائے موت دلانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ میں نے عوام سے کہا کہ ملک کے خلاف سازش ہو رہی ہے جس کے نتیجے میں ایک سال میں ملک میں معاشی تباہی آئی جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کی مہنگائی اسی کی وجہ سے ہے، ڈیڑھ لاکھ نوجوان ملک چھوڑ چکے ہیں، نئی حکومت بننے پر چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں ڈال کر سزائے موت کا کیس بنایا گیا اور اس سب کا مقصد بھی یہی تھاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو سزائے موت دی جائے۔

علیمہ خان نے کہا کہ امریکا میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جو عدم اعتماد آئے گی اسے کامیاب بنایا جائے گا، اگر یہاں انصاف کے تقاضے پورے نہ ہوئے تو ڈونلڈ لو کے خلاف امریکا میں مقدمہ دائر کریں گے، ۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ نیب والے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی تحقیقات کرنے آتے ہیں، بیٹھ کر واپس چلے جاتے ہیں۔

Leave a reply