پرویز الہی کا فیصلہ ؛ کچھ دیر بعد

0
68

ہاٹ لائن نیوز : پرویز الہی کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، پرویز الہی وکیل شہزاد شوکت دلائل دئیے ۔

وکیل پرویز الہی نے کہا ہے کہ کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپانے کا الزام عائد کیا گیا ، کاغذات نامزدگی میں الزام ہے کہ سات اسلحہ لائسنس کا ذکر نہیں کیا گیا ، کاغذات نامزدگی میں اسپیشل اکاؤنٹ نہ ہونے کا الزام عائد کیا گیا ، قانون کے مطابق کاغذات میں چیز درج ہیں ، کاغذات نامزدگی کو چھیننے کی کوشش کی گئی ، پرویز الہی سینئر سیاست دان ہیں انکو الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے ۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی ۔

پرویز الہی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف سماعت مکمل ہو گئی ہے ۔

عدالت نے پرویز الہی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلہ محفوظ کیا ۔

شہزاد شوکت کا کہنا ہے کہ اکاؤنٹ کے حوالے سے آر او نے بے بنیاد فیصلہ کیا،ایک سے زیادہ اکاؤنٹ ہونا کوئی جرم نہیں ۔

جسٹس باقر نجفی نے استفسار کیا کہ کیا امیدورا خود آر او کے پاس پیش ہوئے،

وکیل پرویز الہی کا کہنا تھا کہ ہمارے تو تمام امیدواروں کو اٹھایا ہوا ہےپرویز الہی تو جیل میں ہیں ۔

عدالت نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن کو آپ نے شکایت کی درخواست جمع کرائی ، آپکو پہلے الیکشن کمیشن کے پاس جانا چاہیے تھا جبکہ وکیل پرویز الہی نے بتایا کہ یہ کیس بھی عجیب نوعیت کا ہے ، پرویز الہی وغیرہ کے پیپر صرف اس لیے مسترد کیے گئے کہ وہ ایک سے زیادہ اکاؤنٹ رکھتے ہیں یا پھر جو اکاؤنٹ سیز ہو چکے ہیں انکے واچر جمع نہیں کرائے ۔

Leave a reply