نئی ڈیوائس جو اسمارٹ فونز کی جگہ لے گی

0
82

ہاٹ لائن نیوز : آج کل زیادہ تر لوگ اسمارٹ فون کے بغیر زندگی کا تصور بھی نہیں کرسکتے لیکن اب ڈیوائس ان کی جگہ لینے کے لیے تیار ہے۔

ریبٹ آر ون آپ کے ہاتھ کی ہتھیلی میں فٹ بیٹھتا ہے اور مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی سے چلتا ہے۔

اس ڈیوائس کے ذریعے آپ اپنے سوالات کے جوابات حاصل کر سکتے ہیں، مختلف ایپلی کیشنز چلا سکتے ہیں یا ٹیکسی بھی بلا سکتے ہیں۔

لیکن یہ اسمارٹ فون نہیں ہے بلکہ کمپنی کے مطابق یہ مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی سے چلنے والا پرسنل ڈیجیٹل اسسٹنٹ ہے۔

ڈیوائس کو لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرانکس شو میں پیش کیا گیا۔

کمپنی کے بانی جیسی لیو کا خیال ہے کہ ہمارے فونز پر موجود لاتعداد ایپس اور فیچرز اپنی افادیت کو ختم کر چکے ہیں، اور وہ انہیں R1 سے تبدیل کرنے کے خواہشمند ہیں۔

جیسی لیو کے مطابق، وہ نہیں چاہتے کہ ان کی ڈیوائس اسمارٹ فون کا متبادل ہو، کم از کم ابھی تک نہیں، لیکن انہیں لگتا ہے کہ یہ یقینی طور پر مستقبل قریب میں اسمارٹ فونز کی جگہ لے سکتا ہے۔

یہ 2.88 انچ کی ٹچ اسکرین کے ساتھ گیمنگ کنسول جیسی ڈیوائس کی طرح لگتا ہے۔

تصاویر اور ویڈیوز لینے کے لیے ایک گھومنے والا کیمرہ اور اسسٹنٹ کے ساتھ چیٹ کرنے کے لیے ایک بٹن بھی ہے۔

ڈیوائس کی ایک خصوصیت اس کا سافٹ ویئر یا آپریٹنگ سسٹم ہے۔

ڈیوائس کی قیمت $199 ہے اور یہ مارچ میں صارفین کے لیے دستیاب ہوگی۔

Leave a reply