پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف عدالت میں درخواست دائر

0
39

ہاٹ لائن نیوز : ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف آئینی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے اگلی سماعت پر جواب طلب کر لیا،جسٹس شاہد کریم نے منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چینی کے معاملے پر 1977 کا قانون غیر آئینی قرار دیا جا گیا ہے،اسمبلی کو ہدایت دی گئی تھی کہ اس حوالے سے نئی قانون سازی کی جائے، پنجاب اسمبلیاں نے تا حال قانون سازی شروع نہیں کی، اس پر قانون سازی ہونی چاہیے کیونکہ یہ بنیادی انسانی حقوق کا معاملہ ہے۔

Leave a reply