جناح ہاؤس حملہ کیس میں ضمانتوں پر سماعت التواء کا شکار

0
31

ہاٹ لائن نیوز : انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ کیس اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں ضمانتوں پر سماعت ہوئی، جناح ہاؤس حملہ کیس میں 70 ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،عدالت نے آج ہی پراسیکیوشن سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے، عدالت نے وکلاء کو ضمانتوں ہر دلائل کے لیے طلب کر لیا ہے، عدالت نے ضمانتوں پر سماعت کچھ دیر کے لیے مؤخر کی، جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی۔

جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملزمان نے جیل سے ہی ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، ملزم ثمر علی، اویس علی، محمد یار،ب ٫عبد الرحمان ،رانا تنویر٫رفاقت علی٫عمر فاروق٫نادر محمود٫حافظ مدثر علی ٫نقیب اللہ٫ذیشان بٹ اور حیدر علی سمیت 70 ملزمان نے درخواست ضمانت دائر کی ہوئی ہے، ملزمان پر جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کرنے کا الزام ہے،ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڑ میں مقدمہ درج ہے۔

Leave a reply