پالتو جانوروں کی فروخت پر پابندی کیوں ؟

0
98

ہاٹ لائن نیوز : ٹولٹن مارکیٹ میں پالتو جانوروں کی فروخت اور تجاوزات کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، عدالت نے ٹولٹن مارکیٹ میں جانوروں کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پر اظہار ناراضگی کیا ۔

عدالت نے مسئلہ حل کرکے کل عمل درآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ،عدالت نے مسئلہ حل نہ ہونے پر دوکانیں سیل کرنے اور دوکانداروں کو پانچ پانچ لاکھ جرمانہ کرنے کا عندیہ دیا ہے ۔

جسٹس شاہد کریم نے آنیزہ آصف کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست گزار کی جانب سے سیدہ عزت فاطمہ پیش ہوئیں ، ایل ڈی اے ، واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی کے نمائندے بھی پیش ہوئے ۔

ایڈوکیٹ سیدہ فاطمہ نے عدالت کو بتایا کہ ٹولٹن مارکیٹ میں جانور فروخت ہورہے ہیں ، ملحلقہ نالہ میں بھی گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ، یہاں دوکانیں صرف مرغی اور سبزی کی فروخت کے لئے دی گئیں تھیں ، ۔

Leave a reply