گوگل میپس میں انتہائی دلچسپ اضافہ کردیا گیا

0
132

ہاٹ لائن نیوز : گوگل نے اپنے صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی مقبول سروس Maps میں ایک دلچسپ اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اب کمپنی گوگل میپس کے لیے اے آئی چیٹ بوٹ متعارف کرانے کے لیے تیار ہے۔

اینڈرائیڈ اتھارٹی کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گوگل میپس کے بیٹا ورژن میں موجود کوڈ AI چیٹ بوٹ کے اضافے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ اس سے قبل بھی گوگل میپس نے AI ٹیکنالوجی پر مبنی کئی بہترین فیچرز متعارف کرائے ہیں۔

لیکن یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ یہ AI چیٹ بوٹ اپنے کام کیسے انجام دے گا اور یہ صارفین کی مدد کیسے کرے گا۔ تاہم، رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ چیٹ بوٹ اپنے صارفین کو Google Maps میں تجربات اور جائزے پوسٹ کرنے میں سہولت فراہم کرے گا۔

یہ بھی قیاس کیا جا رہا ہے کہ یہ چیٹ بوٹ صارفین کو سفری مشورے بھی فراہم کرے گا، گوگل نے ابھی تک اس چیٹ بوٹ کے بارے میں کوئی واضح اعلان نہیں کیا۔

Leave a reply