نوکری سے نکالے گئے افسران دوبارہ بحال

0
98

ہاٹ لائن نیوز : عدالت نے ایف آئی اےسے نوکری سےنکالے گئے گیارہ افسروں کو تاحکم ثانی عہدوں پر بحال کردیا ،عدالت نے چئیرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن اور ڈی جی ایف آئی اے سے جواب طلب کرلیا ۔

درخواست گزارمحمد سرفرازوغیرہ کےوکیل صفدر شاہین پیرزادہ نے دلائل دئیے ۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ ایف آئی اے میں قانونی طریقہ کار کےمطابق بھرتی ہوئے ، ادارے نے نوکریوں پرمستقل کرنے کی بجائے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے نوٹیفیکیشن کےتحت برطرف کردیا، تعلیم اور تجربہ مکمل ہونے کےباوجود نوکری سے برطرف کرنا غیر قانونی اقدام ہے ، فیڈرل پبلک سروس کمیشن تجربہ اور انٹرویوکی بنیاد پر مستقل کرنے کا پابند ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت فیڈرل پبلک سروس کمیشن کےنوٹیفیکیشن کوکالعدم قرار دے، عدالت انٹرویو کی بنیاد پر مستقل نوکریوں پر بحالی کےبھی احکامات صادر کرے۔

Leave a reply