شیخ رشید لاپتہ کیس میں اہم پیشرفت

0
75

ہاٹ لائن نیوز : عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید کی گمشدگی کیس میں عدالت نے پولیس کو 26 اکتوبر تک انہیں بازیاب کرانے کا حکم دے دیا۔

راولپنڈی میں لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس صداقت علی خان نے سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید احمد کی گمشدگی سے متعلق کیس کی سماعت کی، پولیس نے بازیابی کے لیے مزید مہلت مانگی۔

عدالت نے شیخ رشید احمد کی بازیابی کے لیے پولیس کی مزید مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے 26 اکتوبر تک واپسی کا حکم دے دیا۔ آر پی او کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ شیخ رشید کی گرفتاری میں سی پی او، آپریشن ایس ایس پی اور پولیس افسران ملوث نہیں تھے ، انہوں نے کہا کہ پولیس بازیابی کے لیے کوششیں کر رہی ہے، بازیابی کے لیے مزید وقت دیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ سابق وزیر داخلہ کو اگلی تاریخ تک بازیاب کرایا جائے۔ عدالت نے کیس کی اگلی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے ۔

Leave a reply