سابق صدرکی بہن کےگھرڈکیتی کرنےوالےگرفتار

0
77

ہاٹ لائن نیوز: پولیس نے ڈکیتی کے دوران خواتین کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے برمی گینگ کے 6 ارکان کو گرفتار کرلیا۔

سرجانی ٹاؤن پولیس نے ناردرن بائی پاس پر کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی برمی ڈکیت گینگ کے 6 کارندوں کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق برمی گینگ واردات کے دوران خواتین کے ساتھ فحش حرکات کرتا تھا۔ برمی گینگ کے ساتھیوں نے 2002 میں سابق (ر) جنرل پرویز مشرف کی بہن کے گھر پر بھی واردات کی تھی۔ برمی گینگ کا ماسٹر مائنڈ 2 روز قبل پاکستان بازار میں پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا۔

شہر میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتیوں سمیت سنگین جرائم میں ملوث غیر ملکیوں (برمی گینگ) کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ڈاکوؤں میں محمد علی، اسماعیل، سکندر، حبیب الرحمان، کبیر ، یونس شامل ہیں۔ گرفتار ملزم کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

2 روز قبل پاکستان بازار میں پولیس مقابلے میں مارے جانے والے برمی گینگ کے ماسٹر مائنڈ کی شناخت عبدالحفیظ اور ابوالحسن کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان پولیس اور ایجنسیوں سے تعلق ظاہر کر کے گھروں میں گھستے تھے۔ برمی گینگ کے کارندے واردات کے دوران خواتین سے نازیبا حرکات کرتے تھے۔ ملزمان ضلع کورنگی، مشرقی، وسطی ، غربی میں زیادہ تر وارداتیں کرتے تھے۔

واردات سے قبل برمی گینگ ڈسٹرکٹ ویسٹ میں واقع سندھ گورنمنٹ قطر ہسپتال کے احاطے میں مل کر وارداتوں کی منصوبہ بندی کرتا تھا۔ واقعہ کے 15 سے 20 دن بعد ملزمان ایک دوسرے سے رابطہ منقطع کر لیتے تھے۔ لوٹے گئے زیورات کی فروخت کے ذمہ دار ماسٹر مائنڈ عبدالحفیظ اور ابوالحسن تھے۔

پولیس کے مطابق ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی بیشتر وارداتوں میں ملوث برمی گینگ کے 8 ارکان اب تک مارے جا چکے ہیں جب کہ 2 بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں۔ چند سال قبل برمی گینگ کے ملزمان نے سونے کے تاجر کو اس کے گھر سے اغوا کیا تھا۔ تاجر کے گھر پر واردات کے دوران 3 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ 2002 میں برمی گینگ کے ساتھیوں نے سابق (ر) جنرل صدر پرویز مشرف کی بہن کے گھر پر بھی ایک واردات کی۔ گرفتار برمی گینگ کے کارندوں سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a reply