فیصل آباد : خوفناک آتشزدگی، 3 بچے جاں بحق، 2زخمی

0
31

ہاٹ لائن نیوز : فیصل آباد میں گٹ والا کے قریب گھر میں آگ لگنے سے 3 بچے جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 6 ماہ کی امبر، 6 سالہ ایمان، 8 سالہ ارسلان شامل ہیں۔

ریسکیو حکم کے مطابق آگ لگنے سے 3 سالہ نور فاطمہ اور 38 سالہ عبداللہ شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پالیا جب کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Leave a reply