محبت میں اندھی ہونےوالی محبوب اور نوکری دونوں کھوبیٹھی

0
83

ہاٹ لائن نیوز: محبت اندھی ہوتی ہے اور بہت سے لوگ اپنے ساتھی کی خوشی کی خاطر غلط فیصلے کرتے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ چین میں پیش آیا جہاں ایک ماڈل جس نے اپنے عاشق کی خاطر وزن بڑھایا ، اس کو دھوکہ ہو گیا۔

محبت میں پڑنے سے پہلے، عورت ایک پیشہ ور ماڈل تھی، اور اپنی ماڈلنگ ایجنسی کی ضرورت کے مطابق “سائز زیرو” برقرار رکھتی تھی۔

پھر اسے ایک مرد سے محبت ہو گئی اور دونوں نے شادی کا فیصلہ کر لیا ، اور پھر خاتون کے عاشق نے اچانک حیران کن مطالبہ کیا۔

خاتون کے مطابق اس کے عاشق نے اسے وزن بڑھانے کے لیے کہا کیونکہ وہ بہت دبلی تھی اور اس کے محبوب کو سائز زیرو خواتین پسند نہیں تھیں۔

لیکن پھر نام نہاد عاشق نے رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ وہ اپنی آزاد زندگی گزارنا چاہتا ہے اور کوئی ذمہ داری نہیں اٹھانا چاہتا۔

اس واقعے نے خاتون کی زندگی کا رخ ہی بدل دیا جس کے بعد وہ اپنے وزن کی وجہ سے ماڈل کی نوکری سے بھی ہاتھ دھو بیٹھی۔

Leave a reply