سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ بہتر لاکھ ڈالر کا اضافہ ہو گیا

0
37

ہاٹ لائن نیوز : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق سرکاری ذخائر کا حجم 7 ارب 91 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔

مرکزی بینک کی جانب سے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے گئے ہیں جن کے مطابق 8 مارچ کو ختم ہونے و الے ہفتے میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 72 لاکھ ڈالر کے اضافے سے زرمبادلہ کے ذخائر 7 ارب 91 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 8 مارچ کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 13 کروڑ 13 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 13 ارب 15 کروڑ 13 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

ایک ہفتے میں کمرشل بینکز کے ذخائر 11 کروڑ 41 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 5 ارب 23 کروڑ 84 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

Leave a reply