گاڑی شوروم کے مالک سے ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

0
36

ہاٹ لائن نیوز : شوروم کا مالک رقم بینک میں جمع کروانے جارہا تھا کہ ڈاکوؤں نے اسے مین روڈ پر لوٹ لیا،مٹیاری میں ڈاکو گاڑیوں کے شوروم مالک سے دن دیہاڑے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس نے بتایا کہ شوروم مالک بینک میں رقم جمع کروانے جا رہا تھا کہ ڈاکو نے اسے مین روڈ پر روک کر لوٹ لیا۔

پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار ڈاکو گاڑیوں کے شوروم مالک سے پندرہ لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے،پولیس نے مزید کہا کہ ڈکیتی کی اس واردات پر ڈی ۔آئی ۔جی حیدرآباد نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Leave a reply