طبی ماہرین کا شوگر اور دل کے مریضوں اہم مشورہ

0
46

ہاٹ لائن نیوز :ماہرین صحت نے شوگر کے مریضوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ رمضان المبارک میں متوازن غذاؤں کے استعمال کو یقینی بنائیں۔
ماہرین صحت نے رمضان المبارک میں دل ، شوگر اور بلڈ پریشر کے مریضوں کو سحر و افطار سے متعلق اہم مشورہ دیا ہے۔
ماہرین صحت نے خصوصی طور پر شوگر کے مریضوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سحر و افطار میں متوازن غذاؤں کا استعمال کریں جب کہ امراض قلب، بلند فشار خون اور شوگر کے مریض روزہ رکھنے سے قبل اپنے معالج سے رجوع کریں۔

رمضان المبارک میں سحری و افطاری میں غیر متوازن غذاؤں کا استعمال انسانی صحت کو متاثر کرنے کا سبب بنتا ہے امراض قلب اور شوگر کے مریض عموماً اس پہلو کو نظرانداز کرتے ہیں۔

زیادہ نمکیات اور آئل سے تیار کی جانے والی اشیا کا بکثرت استعمال ان امراض میں مبتلا افراد کیلئے مشکلات کا سبب بنتا ہے ۔ شوگر ، بلند فشار خون کے مریضوں کے علاوہ عام افراد کی اکثریت انوائے اقسام کے کھانوں کو ترجیح دیتی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق شوگر، امراض قلب اور بلند فشار خون میں مبتلا افرادرمضان سے قبل نہ صرف اپنے معالج سے رابطہ کریں بلکہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے ادویات کے شیڈول اور متوازن غذا کے استعمال کو یقینی ںنائیں۔

Leave a reply