سابق وزیراعلی حاضرہوں

0
107

ہاٹ لائن نیوز : ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں روپے کرپشن اور کک بیکس وصول کرنے کےمعاملہ پرپرویز الہی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف نیب ریفرنس پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے پرویز الہی سمیت دیگر کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے، عدالت نے ریفرنس پر مزید سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔

نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ عدالت میں پیش ہوئے ، عدالت نے پرویز الہی سمیت دیگر 14 ملزمان طلبی کے نوٹس جاری کیے ، ریفرنس میں محمد خان بھٹی سمیت 14 ملزمان نامزد ہیں ۔

نیب لاہور نے پرویز الہی سمیت دیگر کے خلاف 1 ارب 23 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے ۔

نیب ریفرنس کے مطابق پرویز الہی اور مونس الہی سمیت دیگر نے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا ، پرویز الہی نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا ۔

Leave a reply