سپیکر پنجاب اسمبلی عدالتی شکنجے میں

0
95

ہاٹ لائن نیوز : سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان سمیت دیگر کے خلاف چینوٹ مائنز اینڈ منرلز ریفرنس پر سماعت ہوئی ، عدالت نے ریفرنس پر سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کرنے کا حکم دے دیا ۔

سابق اسپکیر اسمبلی سبطین خان پیش نہ ہوئے ، سبطین خان کے وکیل نے آج کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی ۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سبطین خان برطانیہ گئے ہیں ، عدالت آج کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرے ، سبطین خان کے شریک ملزم سلمان غنی نے بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے ۔

شریک ملزمان سلیمان غنی ، امتیاز چیمہ ، محمد شاہد ، عبدالستار میاں عدالت پیش ہوئے ،عدالت نے نیب سے سلمان غنی کی بریت کی درخواست پر جواب طلب کر رکھا ہے۔

نیب ریفرنس کے مطابق سابق سپیکر پنجاب اسمبلی پر اربوں روپے کے ٹھیکے میرٹ سے ہٹ کر دئیے ۔

Leave a reply