پاکستان کو 131 رنز سےشکست

0
71

ہاٹ لائن نیوز : نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم کو 131 رنز سے شکست دے دی۔

کوئنز ٹاؤن میں کھلے جانےوالے میچ میں نیوزی لینڈنے پہلے بیٹنگ کرتےہوئے 50 اوورزمیں 4 وکٹوں کے نقصان پر 365 رنز بنائے۔

جواب میں پاکستان ویمن ٹیم 49.5 اوورز میں 234 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی سدرہ امین نے میچ میں سنچری اسکور کی جو ان کے کیریئر کی چوتھی ون ڈے سنچری تھی۔

نیوزی لینڈ کی سوزی بیٹس کو میچ کی بہترین کھلاڑی قراردیاگیا۔

Leave a reply