15 سو سے زائد کنٹریکٹ ملازمین مستقل

0
67

ہاٹ لائن نیوز : عدالت نے گریڈ 15 تک کے کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کا معاملہ سکروٹنی کمیٹی کو بھجوا دیا ہے، گریڈ 16 سے اوپر کے ملازمین کا معاملہ پبلک سروس کمیشن کو ریفر کر دیا گیا ہے،جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے رانا عاطف فرحان سمیت دیگر کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کیا ۔

درخواست گزاروں کی جانب سے ابوذر سلمان نیازی پیش ہوئے،ان درخواستوں میں حکومت پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار کا موقف ہے کہ محکمہ بہبود آبادی میں کنٹریکٹ پر بھرتی ہوئے تھے، کافی عرصے سے کنٹریکٹ پر ملازمت کررہے ہیں،محکمہ نے درخواست دینے کے باوجود مستقل نہیں کیا،عدالت مستقل کرنے کا حکم دے۔

Leave a reply