عمارہ اطہر نے تاریخ رقم کردی

0
103

ہاٹ لائن نیوز : آئی جی پنجاب نے ایس ایس پی کے 4 افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عمارہ اطہر کو چیف ٹریفک آفیسر لاہور تعینات کیا گیا ہے، وہ اس عہدے پر تعینات ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔

اس کے علاوہ سابق سی ٹی او ایس پی مستنصر فیروز کو سیف سٹی اتھارٹی میں نئی ​​پوسٹنگ دی گئی ہے جبکہ آئی جی پنجاب کے پرسنل سٹاف آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کو اے آئی جی ایڈمن اینڈ سیکیورٹی اور حمزہ امان اللہ کو پی ایس او تعینات کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply