ڈاکٹر یاسمین راشد عید جیل میں گزاریں گی

0
45

ہاٹ لائن نیوز : نو مئی کو شیر پاؤ پل پر تقاریر، جلاو گھیراو اور مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے مقدمات،ڈاکٹر یاسمین راشد کی دو مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،یاسمین راشد کے وکیل ملک برھان معظم ایڈووکیٹ پیش نہ ہوئے،عدالت نے درخواست ضمانت پر سماعت 22 اپریل تک کے لیے ملتوی کر دی،عدالت نے درخواست ضمانت پر وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کر لیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانتوں پر سماعت کی،ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل سے وکلاء کی وساطت سے ضمانت کی درخواستیں دائر کر ہوئی ہیں،تھانہ سرور روڑ میں شیر پاؤ پل پر تقریر اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد پر ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے کا بھی الزام ہے،مقدمات میں بغاوت اور عوام کو فسادات پر اکسانے سمیت دیگر سنگین دفعات بھی شامل ہیں۔

Leave a reply