روس میں آج یوم سوگ منایا جائے گا

0
44

ہاٹ لائن نیوز : سانحہ ماسکو پر آج روس بھر میں یوم سوگ منایا جا رہا ہے، گزشتہ روز ایک کنسرٹ ہال پر حملے میں 130 سے زائد افراد ہلاک اور 140 زخمی ہوئے تھے، کنسرٹ پر حملہ آور 4 شوٹرز سمیت 11ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ پکڑے گئے تمام ملزمان یوکرین سے فرار ہو رہے تھے، انھوں نے مزید کہا کہ یوکرین نے ملزموں کو سرحد پار کرانے میں مدد کی تھی، انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو سخت سزا دیں گے، دہشت گردی میں جو بھی ملوث ہو گا اسے ہم نہیں چھوڑیں گے۔

Leave a reply