برطانیہ: بھوک اور پیاس سے2سالہ بچےکی موت

0
74

ہاٹ لائن نیوز : بھوک اور پیاس سے دو سالہ بچے کی موت نے بہت سے لوگوں کے دلوں کوجکڑلیاہے۔

یہ المناک حادثہ شمالی انگلینڈ کے ساحلی علاقے سکیگنیس کے ایک اپارٹمنٹ میں پیش آیا جہاں دو سالہ برونسن بیٹرسبی اپنے 60 سالہ والد کینتھ کے ساتھ رہائش پذیر تھے۔

بچے کی ماں نے حال ہی میں اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کی، برونسن-پیٹر کو اپنے والد کے ساتھ اپنے اپارٹمنٹ میں رہنے کے لیے چھوڑ دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کینتھ کا انتقال 29 دسمبر 2023 کو دل کا دورہ پڑنے سے ہوا تھا جس کے بعد ان کا دو سالہ بیٹا باپ کی لاش کے پاس اکیلا بھوک سے مر گیا۔

یہ افسوسناک واقعہ 9 جنوری کو پیش آیا جب سماجی کارکن کی بار بار کی اطلاع پر پولیس نے اپارٹمنٹ کے مالک سے چابی لینے کے بعد گھر کو کھولا تو باپ اور 2 سالہ بچہ مردہ حالت میں پائے گئے۔

صدمے میں مبتلا والدہ کا یہ کہنا تھا کہ انکا اپنے سابق شوہر سےآخری رابطہ 27 دسمبر کوہواتھا جبکہ انکے بیٹے کو آخری بارنومبر 2023 میں دیکھاگیاتھا۔

دوسری جانب کینتھ کے پڑوسی کا کہنا ہے کہ اس نے بچے کو دو ہفتے قبل دیکھا تھا۔

لڑکے کی والدہ کا کہنا ہے کہ مقامی سماجی کارکن اسکے بیٹے کی موت کے ذمہ دار ہیں کیونکہ اگر وہ اپنا کام کرتے تو برونسن ابھی تک زندہ ہوتا اور بھوکا نہیں رہتا۔

Leave a reply