کتوں کی حیرت انگیز صلاحیت کا اعتراف

0
49

ہاٹ لائن نیوز : سائنسدانوں نے کتوں کی حیرت انگیز صلاحیت دریافت کی جو آپ سب کو دنگ کر کے رکھ دے گی،جی ہاں سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کتے جوتوں، گیندوں اور خود سے جڑی مختلف چیزوں کے نام اور الفاظ کو سمجھتے ہیں۔

ہنگری کی Eötvös Loránd یونیورسٹی کی تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ کتوں کو انسانوں کا بہترین دوست قرار دیا جاتا ہے اور اس کے سونگھنے کی صلاحیت بہترین ہوتی ہے،
سائنسدانوں لمبے عرصے سے یہ بات جاننے کی کوشش کر رہے تھے کہ کتے الفاظ کے مطلب سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں کہ نہیں، ماضی میں کی جانے والی تحقیقاتی رپورٹس میں عندیہ ملا تھا کہ کتے مخصوص چیزوں سے جڑے لفظوں کو سمجھ سکتے ہیں، تاہم یہ معلوم نہ تھا کہ ان کے دماغ اس حوالے سے کام کیسے کرتے ہیں؟

Leave a reply