کھلاڑیوں پر فرد جرم عائد نہ کی جاسکی

0
62

ہاٹ لائن نیوز : انسداد دہشت گردی عدالت میں عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ اعجاز چوہدری ٫ ڈاکٹر یاسمین راشد ,اور میاں محمود الرشید سمیت 30 ملزمان کو جیل سے پیش کیا گیا ، میاں محمود الرشید کا جیل وارنٹ پیپر پیش کیا گیا ، عدالت نے ٹرائل کی مزید کاروائی 14 مارچ تک ملتوی کر دی ۔

انسداددہشت گردی عدالت کے جج نوید اقبال نےکیس پرسماعت کی آئیندہ سماعت پر ملزمان کوچالان کی کاپیاں تقسیم کی جائیں گی،چالان کی کاپیاں تقسیم ہونےکے بعدملزمان پرفردجرم عائد کی جائے گی۔

سرکاری وکیل نےعدالت کو بتایاکہ ملزمان پرعسکری ٹاور پرحملہ اورجلاؤگھیراؤ کاالزام ہےمقدمہ میں بغاوت سمیت دیگرنئی دفعات شامل ہوچکی ہیں ملزمان کیخلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ 1271/23 درج ہے۔

Leave a reply