خام تیل کی قیمتیں مزیدگرگئی

0
86

ہاٹ لائن نیوز : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق روسی تیل کی فی بیرل قیمت 60 ڈالر سے نیچے آگئی ہے۔ یورپی یونین نے روسی تیل کے لیے 60 ڈالر فی بیرل کی حد مقرر کی ہے تاہم مارکیٹ میں روسی تیل کی قیمت مقررہ حد سے نیچے چلی گئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں برٹش برینٹ ڈیل ایک فیصد کمی سے 80.58 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکن ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ دو فیصد کمی کے ساتھ 75.54 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔

Leave a reply