کرکٹ کی لڑائی جان لے گئی

1
78

ہاٹ لائن نیوز : لاہور کے علاقے گجر پورہ چائنہ سکیم میں کرکٹ کھیلنے پر شہری کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق 45 سالہ ناصر بٹ کو ملزمان نے بلے کے وار کرکے قتل کیا۔

اہل خانہ کے مطابق ناصر بٹ کے بچوں کی کرکٹ کھیلتے ہوئے ملزمان سے لڑائی ہوئی، ملزمان نے پہلے بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر باپ کو بلے سے مارا۔

پولیس نے متوفی کی نعش مردہ خانے منتقل کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف کارروائی جاری ہے، جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

1 comment

Leave a reply