چیئرمین سینیٹ کی سیٹ خطرے میں

0
40

ہاٹ لائن نیوز : چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔

درخواست مقامی شہری مشکور حسین نےندیم سرور ایڈوکیٹ کےزریعےدائرکی ، درخواست میں صادق سنجرانی اور الیکشن کمیشن آف پاکستان سمیت دیگرکوفریق بنایاہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صادق سنجرانی نے بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کی نشست پرالیکشن لڑا۔ صادق سنجرانی نے الیکشن جیتا الیکشن کمیشن نے کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا، صادق سنجرانی بیک وقت دو سیٹیں نہیں رکھ سکتے،صادق سنجرانی غیر قانونی طور پر چئیرمین سینیٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان صادق سنجرانی کی بطورسینیٹرنشست خالی قراردینے کاحکم دے،لاہور ہائیکورٹ صادق سنجرانی کو بطور چیرمین سینیٹ کام کرنے سے بھی روکے۔

Leave a reply