برطانیہ نے کچرا اٹھانے کا ورلڈ کپ جیت لیا

0
78

ہاٹ لائن نیوز : برطانیہ نے کچرا اٹھانے کا ورلڈ کپ جیت لیا ہے۔

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں کچرا اٹھانے کا پہلا ‘سپوگومی’ ورلڈ کپ منعقد ہوا جس میں 21 ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ لفظ سپوگومی انگریزی لفظ اسپورٹس اور جاپانی لفظ گومی ( کچرا ، ردی کی ٹوکری) کا مجموعہ ہے۔

مقابلے میں، ہر ملک کی ٹیم تین اراکین پر مشتمل تھی، جنہیں 90 منٹ کے دو وقفوں میں گلیوں سے کچرا اٹھانا اور چھانٹنا تھا۔

برطانوی ٹیم ‘دی نارتھ ویل رائز’ نے میزبان جاپانی ٹیم کو شکست دے کر ورلڈ کپ جیت لیا۔ برطانوی ٹیم نے 57.27 کلو گرام کچرا اکٹھا کیا اور 9046.1 پوائنٹس حاصل کیے۔

فتح کے بعد بات کرتے ہوئے برطانوی ٹیم کی کپتان سارہ پیری نے کہا کہ یہ واقعی ایک اچھا تجربہ تھا۔

جاپان کے حفظان صحت کے اعلیٰ معیار کی وجہ سے، مقابلہ کرنے والی ٹیموں کو کچرا ڈھونڈنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

Leave a reply