بالوں کا مشکوک رنگ، پولیس نے شہری کو جرمانہ کر دیا

0
33

ہاٹ لائن نیوز : پولیس نے یوکرین کے پرچم کے رنگوں سے متاثر ہوکر اپنے بالوں کو رنگنے والے روسی شہری پر جرمانہ عائد کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت ماسکو سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو حال ہی میں اپنے بالوں کو یوکرین کے جھنڈے سے ملتے جلتے رنگ میں رنگنے پر 50,000 روبل ($543) جرمانہ کیا گیا۔

یہ واقعہ اس وقت شروع ہوا جب ماسکو کے ایک بس اسٹاپ پر نامعلوم افراد نے مذکورہ شخص پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں مذکورہ شخص کا دانت ٹوٹ گیا اور حملہ آوروں نے ان کا فون بھی چرالیا۔

تاہم، اگلے دن جب وہ حملہ آوروں کی اطلاع دینے کے لیے داخلی امور کی مقامی وزارت کے پاس گیا، تو اس کی مدد کرنے کے بجائے، حکام نے اس کے بالوں کو ناپسندیدگی سے دیکھا۔

اسٹینسلاو نے اپنے بالوں کو پیلے، نیلے اور سبز رنگ میں رنگا جو روسی سیکیورٹی اداروں کے لیے یوکرین کی علامت اور قابل سزا جرم ہے۔ اس شخص کو حملہ آوروں کے حوالے سے سیکیورٹی اداروں سے مدد حاصل نہیں ہوسکی تاہم اس کے بالوں کی رنگت کی وجہ سے ان پر 50,000 روبل (543) ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

Leave a reply