کپاس سال میں 3مرتبہ کاشت کریں مگر کیسے ؟

0
115

 

ہاٹ لائن نیوز : ایک سال میں کپاس کی تین فصلیں پیدا کرنے کا کامیاب تجربہ کر لیا گیا، جامعہ کراچی نے ایک سال میں تین بار کپاس کی کاشت کی۔ پراجیکٹ کے سربراہ ڈاکٹر شاہد منصور کا کہنا ہے کہ کراچی کا موسم کپاس کے لیے سازگار ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ تجربے کے تحت کاشت کی گئی کپاس موسمی چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ کپاس کی کامیاب تجرباتی فصل تیسری بار کاشت کی گئی ہے۔ اگر حکومت اس کا ساتھ دیتی ہے تو اس سے نہ صرف صنعت بلکہ قومی معیشت کو بھی سہارا ملے گا۔

Leave a reply