ٹائی ٹینک سے ملنے والی گھڑی نیلام

0
36

ہاٹ لائن نیوز : ٹائی ٹینک سے ملنے والی طلائی گھڑی لاکھوں پاؤنڈز میں ریکارڈ قیمت پر نیلام ہوئی، جان آسٹر کی لاش سے طلائی گھڑی دریافت ہوئی جواپنی نئی نویلی اہلیہ کے ساتھ ٹائی ٹینک پر سفر کر رہے تھے کہ بدقسمتی سے ٹائی ٹینک ڈوب گیا، ان کی یہ طلائی گھڑی بارہ لاکھ برطانوی پاؤنڈز (چالیس کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت ہوئی۔

گھڑی نے ٹائی ٹینک سے ملنے والی اشیا میں سب سے زیادہ قیمت پر نیلام ہونے کا ریکارڈ حاصل کیا ہے، اس سے قبل یہ ریکارڈ ایک وائلن کے پاس تھا جو گیارہ لاکھ پاؤنڈز میں فروخت ہوا، ٹائی ٹینک کے ملبے سے ملنے والی اس گھڑی کو امریکہ کی ایک کمپنی نے نیلامی کے لیے پیش کیا تھا۔

Leave a reply