نو مئی واقعات ، تفتیشی افسر کیساتھ کیا ہوا؟

0
83

ہاٹ لائن نیوز: چیرمین پی ٹی آئی کی بہنوں اور اسد عمر سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے اسد عمر ، علیمہ خان سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں31اکتوبر تک توسیع کردی ۔

اسد عمر کے وکیل نے کہا کہ ہم شامل تفتیش ہو چکے ہیں، صرف اتنا بتا دیا جائے کہ ہمارے شامل تفتیش ہونے کے بعد انہوں نے کیا کیا ہے؟

سرکاری وکیل نے بتایا کہ تفتیشی افسر کو دل کا دورہ پڑا ہے، اس لیے ریکارڈ پیش نہیں کر سکتے،

اسد عمر کے وکیل نے کہا ہے کہ یہ لوگ سب کو ہی ہارٹ اٹیک کروا رہے ہیں،ان پر لازم کریں کہ اگلی تاریخ پر ریکارڈ ضرور پیش کیس جائے ۔

Leave a reply