عوام پولیس کی مدد کو پہنچ گئی

0
93

ہاٹ لائن نیوز : احمد زئی میں گزشتہ رات دہشت گردوں نے پولیس چوکی پر حملہ کیا، علاقے کے لوگوں نے حملہ ناکام بنانے میں پولیس اہلکاروں کی مدد کی اور دہشت گرد فرار ہوگئے۔

لکی مروت میں عوام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ دہشت گردوں کے خلاف صف آراء ہیں۔ گزشتہ رات دہشت گردوں نے احمد زئی میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا تاہم اطلاع ملتے ہی اہل علاقہ پولیس اہلکاروں کی بھرپور مدد کے لیے پہنچ گئے۔

احمد زئی پوسٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں نے 7 سے 8 دہشت گردوں کی نشاندہی کی، جو لکی مروت اور ملحقہ علاقوں میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے نقل و حرکت کر رہے تھے۔

جدید نگرانی کے آلات سے لیس پولیس اہلکاروں نے فوری طور پر دہشت گردوں کو نشانہ بنایا اور عوام نے پولیس کے شانہ بشانہ دہشت گردوں سے مقابلہ کیا جس کے بعد تمام دہشت گرد فرار ہوگئے۔

خیبرپختونخوا پولیس کی کارکردگی میں حالیہ اضافے سے پولیس اہلکاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، اور عوام نے بھی کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف عملی طور پر سیکیورٹی ادارے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے، دہشت گرد گیدڑوں کی طرح حملہ کرتے ہیں، اگر ہمت ہے تو۔ میدان میں لڑو ،ہم شہادت کے لیے تیار ہیں۔

عوام نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کی سرزمین پر ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں، عوام کو نشانہ بنانے اور پیسے بٹورنے والے خوارج کا وجود کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ قیام امن کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے۔

Leave a reply