کیا صنم جاوید کو رہائی ملے گی ؟
ہاٹ لائن نیوز : مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے مقدمہ کا معاملے پرانسداددہشت گردی عدالت نے صنم جاوید کی درخواست ضمانت منظور کرلی ۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانت بعدازگرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت کی عدالت میں وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر صنم جاوید کی ضمانت منظور کر لی ۔
عدالت نے دو لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے ۔
صنم جاوید کی اس سے قبل نو مئی واقعات میں تین مقدمات میں ضمانت ہوچکی ہے ۔
جناح ہاوس جیلاو گھیراو مقدمہ راحت بیکری کے پاس پولیس گاڑیوں کے جلانے کے الزام جناح ہاوس کے باہر توڑ پھوڑ کے مقدمہ میں شامل ہے ۔
جبکہ اج مسلم لیگ ن کے افس جلانے کے مقدمہ میں درخواست ضمانت بعدازگرفتاری منظور کر لی گئی ہے ۔