پاکستانی معاشرے کے حوالے سے انتہائی حیران کن سروے

0
79

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) گیلپ پاکستان نے معاشرتی رویوں کے حوالے سے نیا سروے جاری کیا ہے ، سروے میں پاکستانیوں سے پڑوسیوں سے بات چیت کرنے سے متعلق پوچھا گیا تھا ۔

گیلپ سروے میں 67 فی صد پاکستانی اپنے ہمسائیوں کے ساتھ گپ شپ لگانے کو تیار ہیں ، انہیں جب بھی موقع ملتا ہے وہ پڑوسیوں کی خیریت پوچھتے ہیں اور ان سے بات چیت کیلئے تیار رہتے ہیں۔

جب کہ سروے میں انتہائی حیران کن بات یہ سامنے آئی ہے کہ 32 فی صد پاکستانیوں کی انکے پڑوسیوں کے ساتھ ہفتے بھر سے کوئی بات نہیں ہوئی ۔

Leave a reply