یہ کار سیٹ آپ کی جان کیسے بچا سکتی ہے؟

0
62

کار میں ایک خصوصیت سر کو سہارا دینے کے لیے کار سیٹوں کے ہیڈریسٹ میں پوشیدہ ہے۔ یہ ہیڈریسٹ بنیادی طور پر سر اور گردن کو حادثے کے دوران شدید اثرات سے بچاتا ہے۔

سن 1960 کی دہائی سے گاڑیوں میں ہیڈریسٹ کا استعمال کیا جاتا ہے اور حادثے کے دوران سر کی حرکت کو محدود کرتے ہیں، جس سے گردن کے ٹوٹنے یا چوٹ لگنے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ہیڈریسٹ سیٹ سے الگ کیوں ہوتی ہے اور نیچے دھات کی سلاخیں کیوں ہوتی ہیں؟

اگر آپ کسی حادثے یا کسی اور وجہ سے کار میں پھنس جاتے ہیں، تو آپ ہیڈسیٹ کو ہٹا سکتے ہیں اور اس کی دھاتی سلاخوں کو گاڑی کے دروازے اور شیشے کے درمیان والے خلا میں ڈال کر شیشہ توڑ سکتے ہیں۔

زیادہ تر لوگ گاڑیوں میں اس خصوصیت سے واقف نہیں ہیں جو ہنگامی حالات میں جان بچانے میں مدد دے سکتی ہے۔

Leave a reply