چارےکےپیسےمانگنے پرکسان قتل

0
94

ہاٹ لائن نیوز : تھانہ صدر کے علاقے میں زمیندار نے پیسے کے تنازع پر غریب کسان کو قتل کر دیا، ہلاک ہونے والے کسان کی شناخت منصب کے نام سے ہوئی ہے۔

چنیوٹ کے علاقے صدر کے علاقے 10 چک گجراں میں چارے کی رقم مانگنے پر بااثر زمیندار نے غریب کسان کو گولی مار کر قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔

پولیس تھانہ صدر کے مطابق جاں بحق کسان کی شناخت منصب کے نام سے ہوئی ہے، جس نے زمیندار سے چارے کے لیے 4000 ہزار روپے مانگے، جس پر زمیندار نے اسے گولی مار کر قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بااثر زمیندار موقع سے فرار ہو گیا ہے ، تفتیش سے معلوم ہوا کہ قاتل منشیات کا عادی تھا۔

Leave a reply