پی ٹی آئی رہنما کو کل انصاف ملے گا

0
40

ہاٹ لائن نیوز : 9 مئی کو شیر پاؤ پل پر تقاریر، جلاو گھیراو اور مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت کل تک کے لیے ملتوی، عدالت نے فریقین کے وکلا کو دلائل کے لیے طلب کر لیا، ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل سے ہی وکلاء کی وساطت سے ضمانت کی درخواستیں دائر کی ہوئی ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانت پر کیس کی سماعت کی،تھانہ سرور روڑ میں شیر پاؤ پل تقریر اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج کیا ہوا ہے،ان پر ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کا الزام بھی ہے۔

Leave a reply